QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، دہشت گردوں کی شہر میں موجودگی کی اطلاع، خصوصی حفاظتی انتظامات

19 Jun 2014 00:01

اسلام ٹائمز: شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے آنیوالوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کے آثار ملے ہیں، پولیس نے دریا اور بڑی نہروں پر قائم پلوں کو اڑانے کے خطرے کے پیش نظر حفاظت کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے پر پولیس نے آمدورفت کے حساس مقامات کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں جاری ضرب عضب کے ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لیے یہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان سے متاثرین کی نقل مکانی کے دوران شرپسند بھی شہر میں داخل ہوئے ہیں، جو کہ قومی و نجی املاک، عوامی یا سرکاری اجتماعات سمیت آمدروفت کے حساس مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس خطرے کے پیش نظر ڈیرہ پولیس نے دریائے سندھ پر قائم پنجاب سے ملانے والے پلوں اور مضافاتی علاقوں کو شہر سے جوڑنے والے نہروں پر قائم پلوں کی حفاظت کے لیے خصوصی دستے تعینات کئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا ہوا ہے اور چیکنگ بھی انتہائی سخت کردی ہے۔ ڈیرہ، دریاخان پل، چشمہ بیراج، سی آر بی سی ، بلوٹ پل، کلاچی، درابن، پروآ سمیت تمام بڑی نہروں پر واقع پلوں پر خصوصی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 393235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/393235/ڈی-آئی-خان-دہشت-گردوں-کی-شہر-میں-موجودگی-اطلاع-خصوصی-حفاظتی-انتظامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org