QR CodeQR Code

لوڈ شیڈنگ کے خلاف نائیویلہ کے مقام پر احتجاج، پشاور، کراچی مین ہائیوے بند

19 Jun 2014 00:01

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ، اوور لوڈنگ، کم وولٹیج اور بجلی کی بار بار ٹرپنگ کے خلاف پروآ کے عوام نے نائیویلہ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور، کراچی مین ہائی وے کو بند کردیا۔ جس سے لانگ روٹ کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں کی شکایات پر پولیس نے مداخلت کرکے کئی گھنٹوں بعد ٹریفک بحال کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نائیویلہ کے مقام پر مظاہرین نے لوڈ شیدنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میں ہائی وے کو گھنٹوں تک بند کئے رکھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ شیڈول سے زیادہ کی جارہی ہے اور جب بجلی آتی ہے تواوور لوڈنگ کے علاوہ کم وولٹیج ہوتی ہے جس کہ وجہ سے گھریلواشیاء جل جاتی ہیں۔ بجلی کی بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے جب گرڈ سٹیشن ڈیرہ سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ جواب دینے کی بجائے ٹیلی فون ریسیور آف کر دیتے ہیں جس سے مسلسل ٹیلی فون انگیج ملتا ہے۔ اس وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے درجنوں مرتبہ چیف ایگزیکٹو پیسکو پشاور کو بھی مطلع کیا گیا مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ جس کے خلاف اہلیان پروآ نے نائیویلہ کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا ہے۔ مظاہرے کے دوران پشاور، کراچی مین ہائی وے کو بند کر دیا گیا۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ مشتعل عوام نے ایکسین واپڈا اور انکے افسران کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مقررین نے کہا کہ وہ بجلی کابل ادا کرتے ہیں تاہم انکی لوڈشیڈنگ بجلی چوری پر کی جا رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو پیسکو سے ہمارامطالبہ ہے کہ واپڈا افسران خود بجلی چوری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ واپڈا کے اعلیٰ حکام ان افسران کیخلاف کارروائی کریں۔ بعدازاں مسافروں کی شکایات پر پولیس نے مداخلت کرکے ٹریفک بحال کرائی۔


خبر کا کوڈ: 393238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/393238/لوڈ-شیڈنگ-کے-خلاف-نائیویلہ-مقام-پر-احتجاج-پشاور-کراچی-مین-ہائیوے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org