0
Thursday 19 Jun 2014 09:56

لاہور سانحہ پر علامہ ناصر عباس جعفری آج تحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ کا دورہ کرینگے

لاہور سانحہ پر علامہ ناصر عباس جعفری آج تحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ کا دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری وفد کے ہمراہ آج تحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ لاہور کا دورہ کرینگے جہاں وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے فرزند حسن محی الدین سے ملاقات کریں گے اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شہادت پر تعزیت پیش کریں گے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی جائیگی جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب حکومت کی جانب سے اختیار کی جانے والی ریاستی بربریت کی شدید مذمت کی جائیگی۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے سانحہ لاہور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثناءاللہ کے استیفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے گذشتہ روز بھی حسن محی الدین سے ملاقات کی تھی اور اسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 393248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش