QR CodeQR Code

ناصر شیرازی کی مشاہد حسین سید اور اکرم شیخ سے الگ الگ ملاقات، ملکی حالات پر تبادلہ خیال

19 Jun 2014 09:59

اسلام ٹائمز: ملاقات میں امن و امان کی صورتحال، ملکی حالات اور طالبان کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن پر بات چیت ہوئی ہے۔ رہنماوں نے لاہور واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور اسے جمہوری دور کی بدترین مثال قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیاست ناصر عباس شیرازی نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید اور مسلم لیگ نون کے رہنماء اکرم شیخ سے الگ الگ ملاقات کی ہے، ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، ملکی حالات اور طالبان کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن پر بات چیت ہوئی ہے۔ رہنماوں نے لاہور واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور اسے جمہوری دور کی بدترین مثال قرار دیا۔ اس موقع پر ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ جس انداز میں وزیر اعلٍی شہباز شریف کی ہدایت پر نہتے لوگوں کا قتل عام ہوا ہے اس کی کوئی نذیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کو فی الفور استعفیٰ دینا چاہیئے تاکہ تحقیقات شفاف انداز میں ہو سکیں۔ مشاہد حسین سید سے ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کے متوقع گرینڈ الائنس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماوں نے اس بات پر اطمنان کا اظہار کیا کہ پاک فوج بڑی تیزی کے ساتھ بھرپور آپریشن کر رہی ہے اور انشاءاللہ یہ آپریشن ملک میں امن و امان کی نوید ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 393251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/393251/ناصر-شیرازی-کی-مشاہد-حسین-سید-اور-اکرم-شیخ-سے-الگ-ملاقات-ملکی-حالات-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org