QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، جماعة الدعوة

19 Jun 2014 18:16

اسلام ٹائمز: کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب میں جماعة الدعوة کراچی کے امیر مزمل ہاشمی نے کہا کہ جماعة الدعوة آپریشن متاثرین کی مدد کیلئے کراچی سے بھی جلد امدادی قافلہ روانہ کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، آپرشن متاثرین کے مسائل کا بخوبی احساس ہے، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے امدادی کام کا آغاز کر دیا ہے، جس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جماعة الدعوة کے ضلعی، تحصیلی و شعبہ جاتی ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ فوجی آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے متاثرین کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں امدادی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں، جہاں سے متاثرین کو پکی پکائی خوراک فراہم کی جا رہی ہے، متاثرین کے علاج معالجے کیلئے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی میڈیکل ٹیمیں بھی امدادی سرگرمیاں سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة آپریشن متاثرین کی مدد کیلئے کراچی سے بھی جلد امدادی قافلہ روانہ کرے گی، محب وطن قبائلی عوام سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر استوار ہے، مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کا بھرپور ساتھ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 393480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/393480/شمالی-وزیرستان-سے-نقل-مکانی-کرنے-والوں-کو-کسی-صورت-تنہا-نہیں-چھوڑیں-گے-جماعة-الدعوة

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org