0
Thursday 19 Jun 2014 18:27

سندھ حکومت مسائل کے حل کے بجائے اقتدار کے مزے لینے میں مگن ہے، ایم کیو ایم حقیقی

سندھ حکومت مسائل کے حل کے بجائے اقتدار کے مزے لینے میں مگن ہے، ایم کیو ایم حقیقی
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی کراچی کمیٹی نے چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر ملیر اور لسبیلہ سے آئے علاقہ مکینوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی اور پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی بندش اور پانی کی عدم فراہمی کے باعث عوام سخت عذاب میں مبتلا ہیں اور اس پر حکمرانوں کی خاموشی عوام میں تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ کراچی کمیٹی نے کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے اقتدار کے مزے لینے میں مگن ہے اور عوام کو بدترین مسائل کی آگ میں جھونک دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوامی مسائل کا حل صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے جسے نبھانے میں حکومت تاحال ناکام نظر آرہی ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ حکومت اتحادیوں کو نوازنے اور ان کی خواہش پر عوام کو معاشی طور پر دلدل میں دھکیلنے کی سازشیں کر رہی ہے۔ کراچی کمیٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکمرانوں کی سرپرستی میں اداروں میں کرپشن اور ان میں موجود افسرانوں کی من مانیاں حد سے تجاوزکر گئیں ہیں لہذا وفاقی حکومت صوبائی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور عوامی مسائل پر غیر سنجیدگی کا سختی سے نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 393483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش