QR CodeQR Code

پاکستان عوامی تحریک کیساتھ کھڑے ہیں، عمران خان

20 Jun 2014 23:44

اسلام ٹائمز:اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ تمام جمہوری قوتیں پنجاب میں ہونے والے ظلم کیخلاف عوامی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کا عوامی تحریک کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں لیکن پنجاب پولیس اور مسلم لیگ نون کی جانب سے نہتے لوگوں پر حملوں کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام جمہوری قوتیں پنجاب میں ہونے والے ظلم کیخلاف عوامی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ امن مذاکرات میں حکومتی قیادت کی ناکامی کے باوجود تحریک انصاف حکومت کے ساتھ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے فوجی آپریشن کے تناظر میں اپنا بہاولپور کا جلسہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 393560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/393560/پاکستان-عوامی-تحریک-کیساتھ-کھڑے-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org