0
Friday 20 Jun 2014 04:52

ضرب عضب، متاثرین کی ڈی آئی خان، بنوں سمیت دیگر علاقوں میں نقل مکانی جاری

ضرب عضب، متاثرین کی ڈی آئی خان، بنوں سمیت دیگر علاقوں میں نقل مکانی جاری
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے، جبکہ بڑی تعداد میں متاثر ین نقل مکانی کرکے پشاور، کوہاٹ، لکی مروت، میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں آرہے ہیں۔ آپریشن میں ابتک 7265 گاڑیوں میں 6300 کے قریب خاندان رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ ان کی کل تعداد 79400 ہے، جس میں مرد 19437 خواتین 24632 اور بچے 35031 شامل ہیں۔ یہ متاثرین پشاور، کوہاٹ، لکی مروت، میانوالی کے علاوہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کرکے آرہے ہیں۔بنوں میں ان متاثرین کی ہونیوالی رجسٹریشن کے علاوہ ان کو راشن دینے کیلئے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ طور پر ایک پرفارما تیار کیا ہے۔ جسے وہ افراد پر کرینگے، جوان متاثرین کو رہائش کیلئے اپنے مکانات یا بالا خانے کرایہ پر دے رہے ہیں۔ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز گشت کے دوران ان متاثرین کی علاقوں میں رہائش کیلئے کرایہ داروں کے کوائف بھی اکھٹے کریں گے۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ کے انتظامی افسران نے ڈیرہ بنوں روڈ پر واقع صحت کے بنیادی مراکز کا بھی دورہ کیا اور وہاں متاثرین کی رہائش کے حوالے سے بھی حالات کاجائزہ لیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں متاثرین کوراشن دینے کے حوالے سے کئی فلاحی تنظیمیں بھی میدان میں آگئی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریباً چار سو کے قریب متاثرین وزیرستان آئے ہیں جواپنے رشتہ داروں کی طرف رہائش پذیر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 393596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش