0
Friday 20 Jun 2014 04:52

خیبرپختونخوا کا بجٹ بیورو کریٹس کی ایماء پر غریب کش بنایا گیا ہے، عبدالحمید خان

خیبرپختونخوا کا بجٹ بیورو کریٹس کی ایماء پر غریب کش بنایا گیا ہے، عبدالحمید خان
اسلام ٹائمز۔ استقلال یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالحمید خان نے خیبر پختونخوا کے صوبائی بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ نہ ہی فلاحی اور نہ ہی اسلامی، بلکہ موجودہ بجٹ بیورو کریٹس کی ایماء پر غریب کش بنایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ میں پشاور، چارسدہ، مردان اور نوشہرہ کے علاوہ صوبے کے کسی شہر میں تعمیر و ترقی کیلئے کوئی فنڈز نہیں رکھے گئے۔ بجٹ میں جنوبی اضلاع کو یکسر نظر انداز کیا گیا، جو کہ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔موجودہ بجٹ سے صوبے میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں زرعی انقلاب کیلئے لفٹ کینال کے منصوبے کیلئے بجٹ میں کوئی فنڈز فراہم نہ کرنا ڈیرہ دشمنی کا ثبوت ہے۔ تحریک استقلال صوبائی بجٹ کو عوام کش بجٹ سمجھتی ہے اور اسکو یکسر مسترد کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 393598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش