0
Friday 20 Jun 2014 13:22

مقبوضہ کشمیر، کولگام میں انتہائی مطلوب لشکر کمانڈر ابو حمزہ گرفتار، مزید 3 عسکری پسند جاں بحق

مقبوضہ کشمیر، کولگام میں انتہائی مطلوب لشکر کمانڈر ابو حمزہ گرفتار، مزید 3 عسکری پسند جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پولیس اور قابض فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن میں لشکر طیبہ کے سرکردہ کمانڈر ابو حمزہ کو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ایس او جی، 62 آر آر اور 18 بٹالین سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ آپریشن میں محمد نوید جاٹ عرف چھوٹو عرف ابو حمزہ ساکن ملتان پاکستان کو کمیں گاہ سے علی الصبح گرفتار کرلیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ ابو ہمزہ گذشتہ 2 سال سے جنوبی کشمیر میں انتہائی سرگرم رہا ہے اور اس نے کئی عسکری کارروائیاں انجام دیں، وہ لشکر طیبہ کے کشمیر چیف ابو قاسم کا دست راست مانا جاتا ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ درایں اثنا مقبوضہ کشمیر کے ترال قصبے کے مضافات میں چرسو اننت ناگ روڑ پر ایک خونریز تصادم آرائی کے دوران حزب المجاہدین کے ضلع کمانڈر سمیت علاقے میں انتہائی سرگرم 3 عسکری پسند جاں بحق ہوگئے ہیں، تصادم آرائی میں 2 فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے، اس جھڑپ کا آغاز اُس وقت ہوا جب پولیس اور 3 آر آر کو اس بات کی مصدقہ طور پر اطلاع ملی تھی کہ املر اور بوچھو کے درمیان ایک لنک روڑ سے 3 عسکری پسندوں کا گزر ہونے والا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تینوں جنگجو کئی وارداتوں میں ملوث تھے جن میں کئی پنچوں کو مارا گیا اور کئی مقامات پر بھارتی فورسز کیخلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائیں گئیں، پولیس نے مزید بتایا کہ حزب المجاہدین کے تینوں جنگجوؤں کی ہلاکت تنظیم کیلئے شدید دھچکا ہے کیونکہ ترال میں ان جنگجوؤں کی طرف سے ہی بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیلایا جارہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 393621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش