QR CodeQR Code

پشاور، امن لشکر کے رہنماء کے حجرے کے باہر خودکش حملہ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

20 Jun 2014 14:02

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے خود کو امان اللہ کے حجرے کے باہر دھماکے سے اڑا دیا۔ جاں بحق ہونے والے کی نعش اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے متنی میں دہشتگردوں کیخلاف لڑنے والے امن لشکر کے رہنما کے حجرے کے باہر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خود کش تھا۔ پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے خود کو امان اللہ کے حجرے کے باہر دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے کی نعش اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔ یاد رہے کہ اسی مقام پر پہلے بھی دھماکہ ہوا تھا، جس میں امن لشکر کے سابق سربراہ دلاور خان جاں بحق ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں پشاور ہی کے علاقہ پجگی روڈ پر ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پجگی روڈ پر شمع سینما کے قریب ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر عبدالستار پر فائرنگ ہوئی۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقتول کی لاش لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 393648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/393648/پشاور-امن-لشکر-کے-رہنماء-حجرے-باہر-خودکش-حملہ-ایک-شخص-جاں-بحق-5-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org