0
Wednesday 29 Apr 2009 11:05

پاکستان کا عالمی برادری سے سرحد اور فاٹا کے بے گھر افراد کی مدد کا مطالبہ

پاکستان کا عالمی برادری سے سرحد اور فاٹا کے بے گھر افراد کی مدد کا مطالبہ
 جنیوا: پاکستان نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ صوبہ سرحد اور فاٹا کے بے گھر ہونے والے ہزاروں خاندانوں کی مدد کرے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امداد میں بریفنگ دیتے ہوئے صوبہ سرحد کی وزیر برائے خواتین کی ترقی اور سوشل ویلفیئر ستارہ ایاز نے بتایا کہ صوبہ سرحد اور فاٹا میں شدت پسندی اور تشدد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے باعث پانچ لاکھ باون ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔آئی ڈی پی نے سترہ ہزار  بچوں سمیت بانوے ہزار افراد کو رجسٹرڈ کیا ہے جو گیارہ کیمپوں میں مقیم ہیں جبکہ اسی فیصد، چار لاکھ باسٹھ ہزار بے گھر افراد کیمپوں سے باہر یا اپنے رشتے داروں کے ہاں رہائش پذیر ہیں۔ان تمام افراد کو امداد کی ضرورت ہے ۔حکومت پاکستان کے پاس ان افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے وسائل کی کمی ہے اس لیے عالمی برادری بے گھر افرادکی بھرپور مدد کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔عالمی برادری کیمپوں خصوصاً ان سے باہر رہنے والے افراد کی خوراک ، پانی ،سینی ٹیشن اور تعلیم کی فراہمی میں مدد دے۔

خبر کا کوڈ : 3937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش