0
Friday 20 Jun 2014 18:36

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید، 3 زخمی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید، 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ یہودی طالب علموں کی بازیابی کے لئے اسرئیلی فوج کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی مغربی پٹی کے قریب مہاجرین کے کیمپوں میں 3 اسرائیلی طالب علموں کی تلاش کے لیے آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جس کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے نہتے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی نوجوان محمد دودین شہید جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے ایک ہفتہ قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والے 3 یہودی لڑکوں کی تلاش کے لیے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کا فلسطین میں ظالمانہ کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب تک 270 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 393782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش