0
Saturday 21 Jun 2014 00:23

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے یوم احتجاج منایا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے یوم احتجاج منایا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاوُن لاہور کی شرمناک واقعے کے خلاف ملک بھر میں یوم مذمت منایا اور جمعہ کے خطبوں میں بھر پور مذمت کی۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، جھنگ، سرگودہا، بھکر، ڈیرہ غازی خان، علی پور، ملتان، خانیوال، جہلم راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، گوجرخان، صوبہ سند ھ میں کراچی سمیت اندروں سندھ کے اضلاع، بلوچستان، صوبہ خیبر پختونخواہ، کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے آئمہ جمعہ نے سانحہ لاہور کو کھلی ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے نشے میں مست نااہل حکمرانوں نے نہتے لوگوں اور خواتین کا بے دردی سے قتل عام کر کے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دیے  ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سر گودہا بار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ لاہور شریف برادران کے فرعونیت صفت سوچ کی دلیل ہے پنجاب کو مسلم لیگ ن نے اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شریف برادران کے سیاسی مخالفین  اور فوج کے حامیوں سے انتقام لیا جا رہا ہے سانحہ لاہور کا ایک مقصد دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے حامی قوتوں کو پیغام دینا بھی تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شیعہ سنی متحد اور بیدار ہیں اور اس بیداری کی اصل وجہ شہداء کا پاک لہو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ایڈمنسٹریشن میں تکفیری دہشت گردوں کے حامی افراد کو بٹھایا گیا ہے وزیر قانون پنجاب خود دہشت گرد تکفیری گروہ کا سرپرست ہے جب تک یہ موصوف ہے پنجاب میں محب وطن قوتوں کا جینا محال رہیگا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی یقینی قرار دیتے ہوئے اسے پاک فوج کی جانب سے ساٹھ ہزار سے زائد خانوادہ گان شہداء سے انصاف قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 393861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش