0
Saturday 21 Jun 2014 00:56

جیو انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی نیوز کے لائسنس معطل، ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد

جیو انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی نیوز کے لائسنس معطل، ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جیو انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی نیوز کے لائسنس معطل اور ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے اپنے فیصلے میں بتایا ہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام اٹھو جاگو پاکستان میں اہل بیت علیہ السلام کے متعلق گستاخانہ مواد نشر کرنے جبکہ اے آر وائی پر عدلیہ مخالف پروگرام نشر کرنے پر دونوں ٹی وی چینلز کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔ فیصلے کے مطابق جیو انٹرٹینمنٹ کا لائسنس 30 دن جبکہ اے آر وائی نیوز کا لائسنس 15 دن کیلئے معطل کیا گیا ہے اور دونوں چینلز کو ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام اٹھو جاگو پاکستان جبکہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ اور اس کے میزبان مبشر لقمان دونوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 393864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش