0
Saturday 21 Jun 2014 11:51

ملک دہشتگردی کے بھنور میں پھنس چکا، بیخ کنی کرنا ہو گی، محمود خان اچکزئی

ملک دہشتگردی کے بھنور میں پھنس چکا، بیخ کنی کرنا ہو گی، محمود خان اچکزئی

اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔ ملک میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ وزیراعظم ، فوج، علماء اور تمام سیاسی رہنما مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالیں۔ طاہر القادری کو اگر موجودہ کمیشن پر اعتراض ہے تو سپریم کورٹ کا کمیشن بنایا جائے۔ مرحومہ طاہرہ آصف کو ناحق قتل کیا گیا ہے۔ ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہیئے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ قبائلی علاقوں میں روایت تھی کہ اگر انتہائی دشمنی بھی ہوتی تو خاندان کا احترام کرتے ہوئے فائرنگ نہیں کی جاتی تھی۔ فاٹا سے کراچی تک ہمارا ملک جل رہا ہے۔ جب سے روس افغانستان میں داخل ہوا ہمارا ملک اس وقت سے جل رہا ہے۔ اگر ہم نے اب بھی فیصلہ نہ کیا تو ملک کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم، فوج، علماء کرام اور تمام سیاسی رہنماؤں سے استدعا کی کہ مل بیٹھ کر اس مسئلہ کا حل نکالا جائے۔ انہوں نے یو این پی سے کہا کہ دنیا ہمیں کہہ رہی ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے۔ ہمیں دنیا کا یہ تاثر ختم کرنا ہو گا۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دنیا ہمارا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کو اگر موجودہ کمیشن پر اعتراض ہے تو وزیراعظم سپریم کورٹ کا کمیشن بنانے کیلئے درخواست کریں۔ کمیشن کا صرف ایک کام ہونا چاہیئے کہ وہ ذمہ داروں کا تعین کرے۔ اس طرح لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے گا۔

خبر کا کوڈ : 393919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش