0
Saturday 21 Jun 2014 21:28

طاہر القادری دہشت گردی کے خلاف جنگ سے قوم کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، پرویز رشید

طاہر القادری دہشت گردی کے خلاف جنگ سے قوم کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے طاہر القادری پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر القادری دہشت گردی کے خلاف جنگ سے قوم کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ہم ان کے پہلے کی طرح اس بار بھی عزائم ناکام بنائینگے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پنجاب بینک اور این آئی سی ایل لوٹنے والے طاہر القادری کے اتحادی تھے، طاہر القادری کے احتجاج کا مقصد جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا کہ طاہر القادری جانتے ہیں کہ وہ جمہوری نطام میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔ طاہر القادری احتجاجی سیاست کے ذریعے ضرب عضب کو ناکام کرانا چاہتے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ پاک فوج شمالی وزیرستان آپریشن میں مصروف ہے، طاہر القادری دہشت گردوں کے خلاف سازگار فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 394113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش