0
Sunday 22 Jun 2014 03:57

ڈی آئی خان، دہشت گردی کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

ڈی آئی خان، دہشت گردی کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ممکنہ دہشت گردی کی ایک بڑی کاروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد ڈیرہ پولیس نے پلوں کی حفاظتت کے خصوصی اقدامات کر رکھے ہیں۔ اس سلسلے میں متعدد جگہہوں پر پولیس چیک پوسٹیں قائم کی گئیں ہیں۔ چودہوان کے علاقے سکندر جنوبی چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو بمعہ خطرناک اسلحہ اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سی آر بی سی پر واقع پل سے تین موٹرسائیکل سواروں کو جب چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے روکا تو ان کے قبضے سے ایک بڑی سائز کا تھیلا برآمد ہوا۔ دوران چیکنگ تھیلے میں سے خطرناک 9 ہینڈ گرنیڈز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس نے تینوں افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق میران شاہ جبکہ باقی دو افراد کا تعلق چودہوان سے ہے۔ دہشت گرد بڑی کاروائی کے لیے شہر میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ تینوں دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد پولیس نے چودہوان کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے، تاہم اس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے پلوں کی سیکورٹی اور چیک پوسٹوں پر نفری میں اضافہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 394177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش