اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنا دی ہے۔ ٹیم آج یعنی 22 جون سے ہی کام شروع کر دے گی۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ٹیم میں آئی بی، آئی ایس آئی، ایم آئی اور پولیس کے نمائندے شامل ہیں۔ ٹیم واقعہ کے محرکات پر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔ واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے فورًا بعد لاہور ہائی کورٹ نے واقعے کی تحقیقات کے لئے جسٹس باقر علی نجفی پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا، جسے ڈاکٹر طاہر القادری نے مسترد کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کے لئے آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندوں پر مشتمل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔