QR CodeQR Code

کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے، قائم علی شاہ

22 Jun 2014 10:54

اسلام ٹائمز: سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد پنچاب اور بلوچستان کے بارڈر پر حفاظتی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں تاکہ نقل مکانی کرکے کوئی مشکوک شخص سندھ میں داخل نہ ہو سکے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے، کئی دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے زیرِ اثر علاقے خالی کرا لئے گئے ہیں۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد پنچاب اور بلوچستان کے بارڈر پر پولیس اور رینجرز کی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں تاکہ نقل مکانی کرکے کوئی مشکوک شخص سندھ میں داخل نہ ہو سکے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے، کئی دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے زیرِ اثر علاقے خالی کرا لئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 394205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/394205/کراچی-آپریشن-کامیابی-سے-جاری-ہے-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org