0
Sunday 22 Jun 2014 11:27

آپریشن ضرب عضب، جنوبی پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ

آپریشن ضرب عضب، جنوبی پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ آپریشن ضرب عضب کے ممکنہ ردعمل کو روکنے کے لئے جنوبی پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پاک فوج کے دستے ڈیرہ غازی خان اور ملتان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں حساس مقامات پر ڈیوٹیز دیں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے ممکنہ ردعمل کے طور پر جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جس کے لئے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ ملتان سے پاک فوج کے دستے ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ جدید اسلحہ سے لیس پاک فوج کے جوان اس موقع پر وطن عزیر کی محبت سے سرشار تھے۔ پاک فوج کے دستوں میں کوئیک ری ایکشن فورس اور ریپڈ ایکشن فورس کے جوان شامل ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان، ڈیرہ غازیخان اور ساہیوال ڈویژن میں سکیورٹی کے لئے میجر جنرل حسنات عامر کی قیادت میں جوائنٹ آپریشن اور کوآرڈی نیشن سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے جس میں پولیس، سول انتظامیہ اور حساس اداروں کے افسران بھی پاک فوج کے ہمراہ موجود رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 394211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش