0
Monday 23 Jun 2014 01:13

ڈاکٹر طاہر القادری کو لاہور بھجوانے کا حکومتی پلان

ڈاکٹر طاہر القادری کو لاہور بھجوانے کا حکومتی پلان
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی پر ان کو اپنی رہائش گاہ تک بحفاظت پہنچا نے کا” بندو بست‘‘ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے طاہر القادری کو اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور لانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے اور حکومت کی طرف سے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کا بندو بست بھی کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی واپسی پر بے نظیر بھٹو ایئر پورٹ پر مسافروں کے علاوہ کسی بھی شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، طاہر القادری کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور ایئر پورٹ لایا جائیگا اور علامہ اقبال ایئر پورٹ سے پولیس کی حفاظت میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شرکا کو بریفنگ دی کہ طاہر القادری کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں ایسی صورت میں ان کو بحفاظت رہائش گاہ تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 394285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش