QR CodeQR Code

رمضان المبارک میں شہریوں کے تحفظ کے بہتر انتظامات کئے جائیں، آئی جی سندھ پولیس

23 Jun 2014 09:06

اسلام ٹائمز: پولیس حکام کے ہدایت دیتے ہوئے آئی جی سندھ اقبال محمود نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر نماز تراویح کے اجتماعات میں علما کرام، ذاکرین اور شہریوں کی حفاظت کیلئے بہتر انتظامات کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اقبال محمود نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کے تحفظ کا غیر معمولی منصوبہ ترتیب دے کر عمل یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی جان و مال کی سلامتی کو ممکن بنایا جا سکے۔ اقبال محمود نے پولیس حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم سے متاثرہ علاقوں میں خفیہ معلومات کے حصول اور تبادلوں کے سلسلے میں رینجرز اور دیگر خفیہ اداروں سے روابط بہتر بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر نماز تراویح کے اجتماعات میں علما کرام، ذاکرین اور شہریوں کی حفاظت کے لئے بہتر انتظامات کیے جائیں اور سیکیورٹی کیلئے مساجد اور امام بارگاہوں پر باوردی اور سادہ لباس پولیس اہلکار کی تعیناتی کو ممکن بنایا جائے۔ آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کی سطح پر مساجد، مدارس، امام بارگاہوں کی مرتب فہرستوں کے مطابق پولیس گشت ممکن بنایا جائے، صنعتی علاقوں، تجارتی مراکز، بچت بازاروں، بینکوں پر تاجر برادری اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اقبال محمود نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران شہر بھر میں پولیس پکٹنگ، پیٹرولنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کو مؤثر بناتے ہوئے اسلحہ لے کر چلنے، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 394296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/394296/رمضان-المبارک-میں-شہریوں-کے-تحفظ-بہتر-انتظامات-کئے-جائیں-آئی-جی-سندھ-پولیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org