QR CodeQR Code

نیٹو حملے کی مشترکہ تحقیقات مکمل،امریکہ اور ایساف نے حملوں پر معافی مانگ لی

6 Oct 2010 23:51

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں متعین امریکی سفیر نے فرنٹیر اسکاؤٹس کی شہادت پر پاکستان سے معذرت کی،جبکہ جنرل پیٹریاس نے بھی واقعے پر معافی مانگی ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق قبائلی علاقوں میں نیٹو کے حملوں کی مشترکہ تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں،اسلام آباد میں متعین امریکی سفیر نے فرنٹیر اسکاؤٹس کی شہادت پر پاکستان سے معذرت کی،جبکہ جنرل پیٹریاس نے بھی واقعے پر معافی مانگی ہے۔امریکی سفیر نے اس حوالے سے کہا کہ امریکی ہیلے کاپٹر نے غلطی سے فرنٹیر اسکاؤٹس کو مزاحمت کار سمجھا،ہیلی کاپٹرز نے بلڈنگ پر فائرنگ کی،جو پاکستانی چوکی تھی،ہیلی کاپٹرز نے بلڈنگ سے فائرنگ پر جوابی کارروائی کی۔افسوسناک واقعہ افواج پاکستان کے ساتھ ملکر روکا جا سکتا تھا،ممکن بنائیں گے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکہ اور ایساف نے پاکستان میں نیٹو حملوں پر باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر نیٹو کے حملے پر معافی مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہے شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے معذرت کرتے ہیں۔پاکستان اور ایساف کی مشترکہ تحقیقات مکمل ہو گئی ہے۔جس کے بعد ایساف نے اپنی غلطی پر پاکستان سے معافی مانگ لی۔


خبر کا کوڈ: 39438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/39438/نیٹو-حملے-کی-مشترکہ-تحقیقات-مکمل-امریکہ-اور-ایساف-نے-حملوں-پر-معافی-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org