0
Monday 23 Jun 2014 16:34

شمالی وزیرستان ترک کرنے والے خاندانوں کا رخ کرم ایجنسی کی جانب

شمالی وزیرستان ترک کرنے والے خاندانوں کا رخ کرم ایجنسی کی جانب
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان سے افغانستان میں داخل ہونے والے خاندانوں کے کرم ایجنسی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آج دوسرے روز 37 خاندان کرم ایجنسی کے راستے دوبارہ پاکستان میں داخل ہوگئے۔ 
پولیٹیکل حکام کے مطابق شمالی وزیرستان سے افغانستان میں داخل ہونے والے خاندانوں کی پاکستان واپسی کا سلسلہ بدھ کے روز سے جاری ہے۔ آج دوسرے روز 37 خاندانوں پر مشتمل 260 افراد افغانستان کے صوبہ خوست سے کرم ایجنسی میں داخل ہوگئے اور علی زئی میں رجسٹریشن کے بعد یہ خاندان اضلاع پایاں روانہ ہو گئے۔ 
حکام کا کہنا ہے کہ 2 روز کے دوران شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 593 افراد پر مشتمل 70 خاندان کرم ایجنسی کے راستے واپسی کرچکے ہيں۔ ان آئی ڈی پیز کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول علیزئی میں میڈیکل کیمپ قائم کیا گيا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی زئی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 394405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش