QR CodeQR Code

علامہ ساجد علی نقوی کو دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں، وزارت داخلہ

قائد ملت جعفریہ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کیجائے، سیداشتیاق حسین کاظمی

وزارت داخلہ کیطرف سے یہ کہنا کہ ہم کسی حادثہ کے ذمہ دار نہ ہونگے، انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان ہے

23 Jun 2014 19:38

اسلام ٹائمز: وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کا جواب دیتے ہوئے حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ(ع) کے پرنسپل نے کہا ہے کہقائد ملت کو فقط خطرات سے آگاہ کرنا کافی نہیں، حکومت کی جانب سے انہیں اپنی فعالیت محدود کرنے کی ہدایت دینا دہشت گردوں کے سامنے حکومتی بے بسی کا اعلان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ (ع) کے پرنسپل علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی نے کہا ہے کہ علامہ ساجد علی نقوی کی حفاظت اور انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت داخلہ کی جانب سے علامہ ساجد علی نقوی کو بھیجے گئے مراسلے کے جواب میں کیا۔ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ علامہ ساجد علی نقوی کو دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں۔ سید اشتیاق کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے خطرات اور ممکنہ دہشت گردانہ حملے سے آگاہ کرنا گرچہ حکومت کا اچھا اقدام ہے، مگر یہ کافی نہیں ہے۔ قائد ملت جعفریہ کی حفاظت اور انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطرات کے پیش نظر قائد ملت جعفریہ کو اپنی فعالیات محدود کرنے کی ہدایت دہشت گردوں کے سامنے حکومت کا اعلان بے بسی ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے یہ کہنا کہ ہم کسی حادثہ کے ذمہ دار نہ ہوں گے، انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔ ہم حکومت سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 394476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/394476/قائد-ملت-جعفریہ-کو-فول-پروف-سکیورٹی-فراہم-کیجائے-سیداشتیاق-حسین-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org