QR CodeQR Code

پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 15 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا

23 Jun 2014 19:44

اسلام ٹائم: اے آئی جی بی ڈی یو شفقت ملک نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بم پندرہ کلو گرام وزنی تھا اور اس ریموٹ کنٹرول پائپ بم کو شاپنگ بیگ میں چھپا کر کسی بڑی تخریب کاری کے لیے اتوار بازار کے قریب رکھا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اتوار بازار کے قریب پندرہ کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں اتوار بازار کے قریب بم برآمد ہونے پر پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ اے آئی جی بی ڈی یو شفقت ملک نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بم پندرہ کلو گرام وزنی تھا اور اس ریموٹ کنٹرول پائپ بم کو شاپنگ بیگ میں چھپا کر کسی بڑی تخریب کاری کے لیے اتوار بازار کے قریب رکھا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 394482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/394482/پشاور-میں-دہشتگردی-کا-منصوبہ-ناکام-15-کلو-گرام-وزنی-بم-ناکارہ-بنادیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org