0
Tuesday 24 Jun 2014 11:01

مقبوضہ کشمیر، پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، 4 زخمی

مقبوضہ کشمیر، پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے قصبے سوپور میں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ یہ مظاہرے اس فوجی آپریشن کے خلاف ہو رہے تھے جو پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر دو مسلح شدت پسندوں کے خلاف اتوار کی شب سے سوپور کی ایک بستی میں شروع کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے فرار ہونے والے شدت پسند کا تعاقب کرنے میں رکاوٹ ڈالی۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی اور فائرنگ کی جس میں پانچ نوجوان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سری نگر منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران 20 سالہ ارشد علی شاہ انتقال کر گیا۔ نوجوان کی ہلاکت کے بعد سوپور میں مزید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پیر کو سری نگر اور بعض دیگر قصبوں میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی کال پر ہڑتال کی گئی۔ فرنٹ نے پیر کو سری نگر سے ’کشمیر چھوڑ دو تحریک‘ کا آغاز کیا ہے۔ حکام نے فرنٹ کے رہنما یٰسین ملک کو عوامی ریلی کی قیادت کرنے سے قبل ہی لال چوک میں گرفتار کر لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 394586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش