QR CodeQR Code

حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، نواز شریف

24 Jun 2014 14:12

اسلام ٹائمز:وزیر اعظم نے گورنر سے کہا کہ انہوں نے بہترین انداز میں معاملہ حل کیا، ملک کو اس وقت مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ کسی ناگہانی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اولڈ ائیرپورٹ لاہور پر وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری کے معاملے سے متعلق بریف کیا۔ وزیر اعظم نے گورنر سے کہا کہ انہوں نے بہترین انداز میں معاملہ حل کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ کسی ناگہانی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے اس کے لئے دن رات کام کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 394635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/394635/حکومت-تمام-سیاسی-جماعتوں-سے-ڈائیلاگ-پر-یقین-رکھتی-ہے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org