0
Tuesday 24 Jun 2014 14:13

طاہر القادری آئے اپنی مرضی سے ہیں، اب جائیں گے قانون کی مرضی سے، پرویز رشید

طاہر القادری آئے اپنی مرضی سے ہیں، اب جائیں گے قانون کی مرضی سے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وز یر اطلاعات پرویز رشید نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ کل مسلسل اپنے کارکنوں کو اشتعال دلاتے رہے، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، کہتے ہیں کہ طاہر القادری آئے اپنی مرضی سے ہیں، اب جائیں گے قانون کی مرضی سے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال راولپنڈی میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کو ڈاکٹر طاہر القادری کے ڈنڈا بردار نوجوانوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جو ساری دنیا نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ سو سے زیادہ پولیس اہلکاروں کے بازو توڑ دیئے گئے ہیں، طاہر القادری نے پاکستان آنے سے قبل اشتعال انگیز تقاریر کئیں اور کل وہ اپنے کارکنوں کو براہ راست تشدد کا حکم دیتے رہے۔ ان کا کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشتگردوں سے نبرد آزما ہے، ایسے حالات میں طاہر القادری دہشتگردی کی نئی قسم لے کر آئے ہیں۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مزید کہا کہ طاہر القادری جیسے کردار انتشار پھیلا کر دہشتگردوں کو بچانا چاہتے ہیں، ائیر پورٹس پر ڈرامہ لگانے والوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ شمالی وزیرستان آپریشن کے بارے میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپریشن کے سو فیصد نتائج آرہے ہین،آئی ڈی پیز کی مکمل دیکھ بھال کرنا حکو مت کا فرض ہے۔
خبر کا کوڈ : 394639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش