QR CodeQR Code

صدر محمود احمدی نژاد کا پاپ بینیڈکٹ کے نام خط، الہی ادیان کے باہمی تعاون کے فروغ پر زور

7 Oct 2010 12:08

اسلام ٹائمز: ایران کے صدر نے کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی قائد کے نام خط میں ویٹیکن کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کو سراہتے ہوئے شرپسندانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کیلئے الہی ادیان کے باہمی تعاون پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز- ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب محمود احمدی نژاد نے کیتھولک عیسائیوں کے عالمی رہنما اور قائد پاپ بینیڈکٹ شانزدھم کے نام ایک پیغام بھیجا ہے جس میں انکی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے قبیح اقدام کی مذمت کا شکریہ اور اسکی قدردانی کی گئی ہے۔ اس پیغام میں صدر محمود احمدی نژاد نے دنیا میں انجام پانے والے شرپسندانہ اور شیطانی اقدامات سے نمٹنے اور انسانی معاشروں مخصوصا نوجوانوں اور جوانوں کو اخلاقی پستی سے بچانے کیلئے تمام الہی ادیان کے آپس میں تعاون اور ہمکاری پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس پیغام میں الہی ادیان کی تعلیمات سے غفلت، سکولاریزم اور ہیومانیزم جیسے ملحد افکار کا پھیلاو اور انسانون کا مادیات، مفادپرستی اور نفسانی خواہشات کی جانب جھکاو کو انسانی معاشروں بالخصوص جوانوں اور گھرانوں کی اخلاقی پستی کا باعث گردانتے ہوئے ان تمام مسائل کا مقابلہ کرنے کیلئے آسمانی مذاہب کے آپس میں تعاون اور ھمکاری کو ضروری قرار دیا۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ انبیای الہی کا سب سے بڑا مقصد توحید کی طرف دعوت دینا اور عدالت برقرار کرنا تھا۔ لہذا ادیان ابراہیمی کے پیروکاروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عدالت کی برقراری اور ظلم کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں۔
صدر احمدی نژاد نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں دیندارانہ جمہوریت کا نظام حکمفرما ہے اور ہم نے ہمیشہ ویٹیکن کے ساتھ دوطرفہ خوشگوار تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل رکھا ہے اور انسانی معاشروں کو درپیش سنگین مسائل جیسے الہی ادیان اور انبیاء کی توہین، دین ستیزی، اسلام فوبیا اور گھرانے جیسے مقدس نظام کا خطرے میں پڑ جانا، کے بارے میں ویٹیکن کے ساتھ تبادل نظر کو ضروری سمجھتے ہیں۔
ایران کے صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ آپس میں باہمی تعاون اور خدا کی مدد سے ایک دن ایسا آئے جب انسانی معاشرے زیادہ سے زیادہ اخلاق اور معنویت کی جانب متوجہ ہو جائیں اور دنیا میں پرامن اور عادلانہ نظام قائم ہو جائے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا پیغام قومی اسمبلی کے رکن علامہ محمد رضا میر تاج الدینی کے ہاتھ آج 7 اکتوبر کو بینیڈیکٹ شانزدھم تک پہنچ گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 39475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/39475/صدر-محمود-احمدی-نژاد-کا-پاپ-بینیڈکٹ-کے-نام-خط-الہی-ادیان-باہمی-تعاون-فروغ-پر-زور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org