0
Wednesday 25 Jun 2014 13:20

وزیرستان آپریشن کا ردعمل، پنجاب میں دہشتگردی کا خدشہ

وزیرستان آپریشن کا ردعمل، پنجاب میں دہشتگردی کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے ردعمل کے طور پر پنجاب میں دو کالعدم تنظیمیں دہشت گردی کی وارداتیں کرسکتی ہیں۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، جس  کے ردعمل کے طور پر عصمت اللہ معاویہ اور طارق گنڈا نامی گروپ کے 20 دہشت گرد ملکی تنصیبات اور اہم سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جبکہ 2 سے 7 افراد پر مشتمل پنجاب کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کا پلان ترتیب دے رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فوری طور پر صوبے میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جن اضلاع میں دہشت گردی کا خدشہ ہے ان میں راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، جھنگ سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ طاہرالقادری کے طالبان کے خلاف فتویٰ کے باعث ان کی رہائش گاہ کو بھی نشانہ بنانے کا منصوبہ شامل ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مبینہ طور پر رانا ثناءاللہ نے علامہ طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر حملے کی راہ ہموار کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود بیریئر ہٹانے کا حکم دیا تھا، تاکہ دہشت گردوں کو اپنے ہدف کے حصول میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ رانا ثناءاللہ کی معزولی کے باعث دہشت گرد گروہ کچھ پریشان ضرور ہیں لیکن وہ اپنے اہداف کے حصول کے لئے تاک میں ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے بھی سکیورٹی انتظامات سخت کر لئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 394927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش