0
Wednesday 25 Jun 2014 15:30

عمران خان کا خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کا بیان، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور واک آوٹ

عمران خان کا خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کا بیان، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور واک آوٹ
اسلام ٹائمز۔ عمران خان کے اسمبلی توڑنے سے متعلق بیان کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، جبکہ حکومتی اور اپوزیش جماعتوں کے مابین ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اسمبلی توڑنے سے متعلق عمران خان کے بیان پر حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی اور اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ فیصل زمان اور پی پی پی کی نگہت اورکزئی نے عمران خان کے بیان کے خلاف اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان بار بار غیرقانونی اور غیر جمہوری انداز میں اسمبلی توڑنے کی باتیں کر رہے ہیں جو عوام کی توہین ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی منور خان ایڈووکیٹ نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے باربار اسمبلی توڑنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا اسمبلی عمران خان کی جا گیر ہے۔؟ حکومت کی جانب سے شوکت یوسف زئی وضاحت کرنا چاہتے تھے مگر اپوزیشن نے انہیں خطاب کرنے نہیں دیا۔
خبر کا کوڈ : 394971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش