0
Wednesday 25 Jun 2014 15:58

مردم شماری کے بغیر بلدیاتی انتخابات کرانا مشکل ہے، تاج حیدر

مردم شماری کے بغیر بلدیاتی انتخابات کرانا مشکل ہے، تاج حیدر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری و سینٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات مردم شماری کے بغیر کرانا مشکل ہے، مردم شماری کیلئے 18 ارب روپے رکھے گئے ہیں مگر طریقہ کار درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مقامی ہوٹل میں فافن اور ایشیا فاونڈیشن کے زیراہتمام صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم لون اسکیم سندھ کے کوآرڈینٹر راجہ خلیق الزماں انصاری، تحریک انصاف کے ایم پی اے ثمر علی خان، اے این پی سندھ کے رہنما بشیر جان، مسلم پرویز، فافن اور ایشیا فاؤنڈیشن کے داؤد خان، ای ڈی فورم فار ہیومن رائٹس پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عاصم زبیر اور دیگر موجود تھے۔ تاج حیدر نے کہا کہ فلور کراسنگ کی اجازت دیکر حکمراں اپنی حکومت مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملک میں نوجوانوں سے کام نہیں ہو رہا کام ہماری عمر کے لوگ ہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اپنے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔ 

راجہ خلیق الزماں انصاری نے کہا کہ لوگ ریٹائرمنٹ کی عمر سے گزر جاتے ہیں، پھر بھی سیاست کرتے ہیں۔ ثمر علی خان نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہمیں اپنے نظام میں اصلاحات لانا ہونگی۔ بشیر جان نے کہا کہ سیاست میں نااہلی اور بدعنوانی دونوں نظر آتی ہیں، بدعنوانی ختم ہو سکتی ہے مگر نااہلی کا کوئی علاج نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاست بغیر استاد کے چل رہی ہے جسے کوئی کام نہیں آتا وہ اس میدان میں آ جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 394982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش