0
Wednesday 25 Jun 2014 19:52

کراچی میں ایس یو سی کے زیراہتمام عراق اور پاکستان کے حالات پر اہم نشست کا اہتمام

کراچی میں ایس یو سی کے زیراہتمام عراق اور پاکستان کے حالات پر اہم نشست کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ 24 جون 2014ء منگل کی شب شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن اور جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن کی جانب سے امام بارگاہ فاطمۃ الزہراء (س) انچولی سوسائٹی میں ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا۔ حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے "پاکستان اور عراق کے حالات" کے موضوع پر مفصل خطاب کیا۔ اس نشست میں ‌شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے فنانس سیکرٹری حسنین مہدی، کراچی ڈویژن کے صدر مولانا جعفر سبحانی، جنرل سیکرٹری مولانا فیاض مطہری، جعفریہ یوتھ صوبہ سندھ کے رہنماء مولانا صفدر حسینی، جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن کے ناظم برادر علی نقوی سمیت، علماء و اضلاع کے عہدہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں علامہ شبیر میثمی نے عراق کی صورت حال پر مفصل گفتگو کی، اسکے علاوہ پاکستان کے سیاسی حالات اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر بھی مفصل خطاب کیا، علامہ شبیر میثمی کا کہنا تھا کہ گزرے عرصے میں جب دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات چلی، نہ تب ملک و اسلام دشمن قوتوں کا ذکر کیا گیا اور نہ ہی اب اصل دشمنوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے، جب تک دہشتگردوں کے خلاف جڑوں سے کاروائی نہیں کی جائیگی تب تک دیرپا حل نکلنا ناممکن ہے۔ ان کے خطاب کے بعد سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا گیا، جسمیں علامہ شبیر میثمی نے کارکنان کے سوالات کے جوابات دیئے۔
خبر کا کوڈ : 395080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش