QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری آج دو روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے

25 Jun 2014 22:43

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے میڈیاکوارڈینیٹر ثقلین نقوی کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنے دو روزہ دورے کے دوران آج گیارہ بجے دن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے اور بعدازاں میڈیا سے خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنے سات روزہ دورہ جنوبی پنجاب کے دوران آج دو روزہ دورے پر مظفرگڑھ سے ملتان پہنچیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے میڈیاکوارڈینیٹر ثقلین نقوی کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنے دو روزہ دورے کے دوران آج گیارہ بجے دن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے اور بعدازاں میڈیا سے خطاب کریں گے اور اُن کے سوالات کے جواب دیں گے۔ سہہ پہر 4بجے جامع مسجد الحسین نیوملتان میں ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ رات 9بجے ممتازآباد میں عظیم الشان '' عظمت ولایت وتکریم شہداء کانفرنس'' سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں شہدائے ملت جعفریہ، شہدائے پاک اور شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 395114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395114/ایم-ڈبلیو-کے-سربراہ-علامہ-راجہ-ناصر-عباس-جعفری-آج-دو-روزہ-دورے-پر-ملتان-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org