QR CodeQR Code

رینجرز کا کراچی ایئرپورٹ کے قریب بلند ٹاور اور چوکیاں بنانے کا فیصلہ

26 Jun 2014 09:51

اسلام ٹائمز: چوکیاں اور ٹاور بنانے کی منظوری ڈی جی رینجرز سندھ نے ایئرپورٹ کے اطراف ملیر کے علاقے ماڈل کالونی کے دورے کے موقع پر دی، فیصلہ پشاور میں جہاز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے پشاور ایئرپورٹ واقعہ کے بعد کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی کے علاقے میں چوکیاں اور بلند ٹاور بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے ایئرپورٹ کے اطراف ملیر کے علاقے ماڈل کالونی کا دورہ کیا اور ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں رینجرز کی چوکیاں اور بلندٹاور قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ پشاور میں جہاز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا۔ ڈی جی رینجرز نے چوکیوں اور ٹاور بنانے کی منظوری ماڈل کالونی کے دورے پر دی۔


خبر کا کوڈ: 395187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395187/رینجرز-کا-کراچی-ایئرپورٹ-کے-قریب-بلند-ٹاور-اور-چوکیاں-بنانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org