QR CodeQR Code

امریکہ نے جماعت الدعوۃ کے تمام اثاثے منجمد کرنیکا حکم دے دیا

26 Jun 2014 23:54

اسلام ٹائمز: غیر ملکی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں جماعت الدعوۃ سمیت لشکر طیبہ سے منسلک دیگر تنظیموں انفال ٹرسٹ، تحریکِ حرمتِ رسول اور تحریکِ تحفظِ قبلۂ اول کو بھی شامل کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے جماعت الدعوۃ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے کر تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں جماعت الدعوۃ سمیت لشکر طیبہ سے منسلک دیگر تنظیموں انفال ٹرسٹ، تحریکِ حرمتِ رسول اور تحریکِ تحفظِ قبلۂ اول کو بھی شامل کر لیا ہے۔ واشنگٹن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں تنظیمیں لشکر طیبہ ہی کے مختلف نام ہیں اور پابندیوں سے بچنے کے لیے یہ جماعت بار بار اپنا نام بدلتی رہتی ہے۔ گذشتہ روز امریکی محکمہ خزانہ لشکر طیبہ کے دو رہنماؤں نذیر احمد چوہدری اور محمد حسین گل کو دہشت گرد قرار دے کر ان پر پابندیاں عائد کرچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 395400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395400/امریکہ-نے-جماعت-الدعوۃ-کے-تمام-اثاثے-منجمد-کرنیکا-حکم-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org