QR CodeQR Code

وزیراعظم کے دورہ بنوں کا مقصد فوجی جوانوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے، پرویز رشید

27 Jun 2014 04:45

اسلام ٹائمز: عمران خان کو نواز شریف کی جانب سے دی گئی دعوت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعظم بتانا چاہتے تھے کہ مشکل وقت میں وہ اور عمران خان ایک ہیں، جبکہ وزیراعظم کے دورہ بنوں کے دوران چیف آف آرمی سٹاف بھی ہمراہ ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بنوں کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے عمران خان کو دی گئی دورے کی دعوت کے حوالے سے پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف بتانا چاہتے تھے کہ مشکل وقت میں عمران خان اور وہ ایک ہیں۔ اسی لئے انہیں دعوت دی گئی۔ پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ بنوں کا مقصد فوجی آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کو آئی ڈی پیز کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں فوجی جوانوں کا حوصلہ بلند کرنے کا ہے۔ حکومت آئی ڈی پیز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشش کر رہی ہے اور اس حوالے سے ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ تمام سویلین اور فوجی ادارے آپریشن کے باعث نقل مکانی کر نے والوں کے مسائل حل کرنے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 395428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395428/وزیراعظم-کے-دورہ-بنوں-کا-مقصد-فوجی-جوانوں-سے-اظہار-یکجہتی-کرنا-ہے-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org