0
Friday 27 Jun 2014 08:04

آر پار تجارت، اہم رکاوٹیں ہٹانے پر اتفاق، مرکزی و ریاستی افسران کی میٹنگ میں پیش رفت

آر پار تجارت، اہم رکاوٹیں ہٹانے پر اتفاق، مرکزی و ریاستی افسران کی میٹنگ میں پیش رفت
اسلام ٹائمز۔ آر پار تجارت کا حجم بڑھانے اور مزید اشیاء شامل فہرست کرنے کے علاوہ بینکنگ و مواصلات کے حوالے سے درپیش رکاؤٹوں کو دور کرنے کیلئے ریاست جموں و کشمیر و بھارتی حکومت کے اعلیٰ افسران نے کئی اہم اشوز پر اتفاق کیا ہے جن میں بینکنگ، مواصلات ،اشیاء لین دین کی فہرست میں توسیع اور مال بردار ٹرکوں کی آمد و رفت آسان بنانے کیلئے مزید اقدامات شامل ہیں، تاہم متفقہ امور کو بھارتی سرکار کی منظوری سے مشروط کیا گیا ہے، وزارت خارجہ اور داخلہ سے وابستہ اعلی بھارتی افسران کی سرینگر میں ریاستی حکومت کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں فائنانشل کمشنر انڈسٹریز اینڈ کامرس خورشید احمد گنائی، جوائنٹ سیکرٹری امور کشمیر وزارتِ داخلہ آر کے سری واستوا، پرنسپل سیکرٹری ہوم سریش کمار، آئی جی (سی آئی ڈی ) بی سرینواس، ڈپٹی سیکرٹری وزارت امور داخلہ مسز سلیجا کے علاوہ محکمہ انڈسٹری اینڈ کامرس، جموں و کشمیر بنک اور بی ایس این ایل کے افسران بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں لائن آف کنٹرول کے آر پار تاجروں کو سلام آباد اوڑی اور پونچھ کے چکاں دا باغ میں درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کا جائیزہ لینے کے بعد اس بات کو محسوس کیا گیا کہ آر پار تجارت کو آسان اور بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، اس بات پر اتفاق رائے ظاہر کیا گیا کہ آر پار کی تجارت میں مزید اشیاء شامل کی جانی چاہئے اور اس سلسلہ میں انڈسٹریز اینڈ کامرس کو وزارت داخلہ سے منظوری حاصل کرنا ہوگی تاکہ انہیں ایس او پی میں شامل کیا جاسکے، بنک سہولیات کے بارے میں جوائنٹ سیکرٹری نے کہا کہ اس معاملے کو پہلے ہی پاکستان کے ساتھ اٹھایا گیا ہے اور وزارت اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، میٹنگ میں ایل او سی تجارت سے وابستہ افسروں کیلئے آئی ایس ڈی سہولیات فراہم رکھنے پر بھی اتفاق رائے ظاہر کیا گیا، میٹنگ کو بتایا گیا کہ فُل باڈی ٹرک سکینر کی خریداری کیلئے ٹینڈر طلب کرنے کے عمل کو مکمل کیا گیا ہے اور ماہرین کی ایک ٹیم عنقریب ہی مناسب جگہ کی نشاندہی کیلئے بھیجی جا رہی ہے۔ میٹنگ میں آر پارسفر کرنے والے مسافروں کیساتھ لے جانے والی نقد رقم میں اضافہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ نے ایم ایچ اے کو تجاویز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 395435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش