QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کا بجٹ وفاقی حکومت کیطرح امراء کا بجٹ نہیں، عائشہ گلالئی

27 Jun 2014 15:53

اسلام ٹائمز: پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ میں بڑے زمینداروں پر زرعی ٹیکس عائد کرنا، غریب عوام کیلئے آٹے اور گھی کی قیمتوں میں رعایت کیلئے کیش کارڈ سکیم کا اجراء انقلابی اقدامات ہیں۔


اسلام ٹائمز: تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ وفاقی حکومت کی طرح امراء کا بجٹ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوامی بجٹ ہے۔ وفاقی حکومت نے اپنے بجٹ میں جی ایس ٹی 16 سے17 فیصد کر دیا، جس سے ہر چیز کی قیمت بڑھی اور مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان آ گیا۔ جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے اسے 16سے کم کر کے 15 فیصد کر دیا۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی بجٹ میں بڑے زمینداروں پر زرعی ٹیکس عائد کرنا، غریب عوام کیلئے آٹے اور گھی کی قیمتوں میں رعایت کیلئے کیش کارڈ سکیم کا اجرا اور نوجوانوں کیلئے بیس لاکھ بلا سود قرضے کیلئے بجٹ میں خطیر رقم رکھنا انقلابی اقدامات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا کے صوبائی بجٹ اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 395462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395462/خیبر-پختونخوا-کا-بجٹ-وفاقی-حکومت-کیطرح-امراء-نہیں-عائشہ-گلالئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org