0
Friday 27 Jun 2014 16:05

خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہو گی۔ اے پی سی اجلاس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور میں منعقد ہونے والی اے پی سی میں مختلف سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اے پی سی میں شمالی وزیرستان میں آپریشن اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ان حالات سے نمٹنے کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 395472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش