QR CodeQR Code

وفاقی حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

27 Jun 2014 14:53

اسلام ٹائمز: ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی جماعت کا منشور، اثاثوں کی تفصیلات اور دیگر دستاویزات طلب کیں ہیں، جبکہ ایف بی آر کو بھی ایک خط لکھا گیا ہے جس میں ڈاکٹر طاہر القادری، ان کے بیٹوں اور تنظیم کی ٹیکس تفصیلات مانگی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کا آغاز ڈاکٹر طاہر القادری کی ان دستاویزات سے کیا جارہا ہے جو الیکشن کمیشن کے پاس ہیں۔ ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ان کے اثاثہ جات کے گوشواروں کی تفصیلات، جماعت کا منشور اور دیگر دستویزات طلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب سے ایف آئی اے کی جانب سے طاہر القادری کے خلاف ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھی ایک خط لکھا گیا ہے جس میں عوامی تحریک کے سربراہ، ان کے بیٹوں اور تنظیم (منہاج القرآن) کی ٹیکس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ الزامات ثابت ہونے پر طاہر القادری کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کے لئے ایف آئی اے وزارت داخلہ سے سفارش کر سکتی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 395495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395495/وفاقی-حکومت-نے-ڈاکٹر-طاہر-القادری-کیخلاف-تحقیقات-کا-ا-غاز-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org