0
Saturday 28 Jun 2014 20:31

عراق میں مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے ہندوستان کے شیعہ جوان آمادہ سفر

عراق میں مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے ہندوستان کے شیعہ جوان آمادہ سفر
اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کے ہزاروں شیعہ مسلمانوں نے گذشتہ روز جمعرات کو نئی دہلی میں عراقی سفارتخانے کے سامنے جمع ہو کر عراق میں مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں عراقی سفارتخانے کے سامنے شیعوں کا یہ اجتماع جو گذشتہ روز شروع ہوا آج بھی جاری ہے اور شیعہ جوان عراق میں موجود اسلامی مقامات کا دفاع کرنے کے لیے اپنے نام درج کروا رہے ہیں۔ ہندوستان کے شیعہ مسلمانوں نے دہلی میں اپنے اجتماع کے دوران کہا ہے کہ عراق میں گذشتہ دو ہفتوں سے جاری جنگ شیعہ سنی جنگ نہیں بلکہ مسلمانوں مخصوصا شیعوں کے خلاف صہیونی لابی کی جنگ کا ایک حصہ ہے۔
اجتماع میں شرکت کرنے والوں نے رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای، حضرت آیت اللہ سیستانی اور سید حسن نصر اللہ کی تصویریں ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں اور داعش کے خلاف نعرے لگا کر اس تکفیری ٹولے کی نسبت اپنی نفرت کا اظہار کر رہے تھے۔ ہندوستان کے شیعہ جوانوں نے عراقی ویزے کے لیے فارم بھر کے اس کے ہمراہ اپنے پاسپورٹ کی کاپیاں جمع کروا دیں ہیں تاکہ انہیں عراق کا ویزا فراہم کیا جائے اور وہ عراق پہنچ کر اپنے آئمہ کے روضوں کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 395513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش