QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے، پرویز رشید

27 Jun 2014 19:29

اسلام ٹائمز: عمران خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جلسوں پر 37 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں جبکہ اس رقم سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کو 7 روز کا راشن مہیا کیا جا سکتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہاﺅس کے اخراجات میں 40 فیصد رضاکارانہ کمی کی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان کے ردعمل میں پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جلسوں پر 37 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں جبکہ اس رقم سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کو 7 روز کا راشن مہیا کیا جا سکتا تھا اور 2 نئے ہسپتال، متعدد سکول قائم کئے جا سکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسوں کی حفاظت کیلئے پنجاب حکومت بھی کروڑوں روپے خرچ کرچکی ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ جلسوں کیلئے دلہا دلہن والی سرخ ویلوٹ کی کرسیاں حاصل کی گئیں، ایک کرسی کا کرایہ 2 ہزار روپے ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کے بیرونی دوروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ قوم غریب جبکہ لیڈر امیر ہیں، ایک طرف لوگ بھوکے مر رہے ہیں تو دوسری جانب وزیراعظم کے کتوں کیلئے 24 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 395596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395596/تحریک-انصاف-نے-جلسوں-پر-کروڑوں-روپے-خرچ-کئے-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org