QR CodeQR Code

اگر دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جاتا تو ملک امن کا گہوارہ بن جاتا، علامہ اشفاق وحیدی

27 Jun 2014 21:47

اسلام ٹائمز: برسبین میں نوجوانوں کیساتھ ایک میٹنگ میں ایس یو سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں، تکفیریوں کا ایک گروہ ہے جو شیعہ اور سنی کا دشمن ہے، لہذا اس گروہ سے ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا ہے کہ اگر دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جاتا تو ملک امن کا گہوارہ بن جاتا، قاتل سرعام گھوم رہے ہیں، حکومت آپریشن کو تیز کرے اور وزیرستان کے متاثرین کو امداد فراہم کرے، تکفیریوں کے خلاف حکومت آپریشن کرے، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسبین شہر میں نوجوانوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں، تکفیریوں کا ایک گروہ ہے جو شیعہ اور سنی کا دشمن ہے، لہذا اس گروہ سے ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 395635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395635/اگر-دہشتگردوں-کو-تختہ-دار-پر-لٹکایا-جاتا-ملک-امن-کا-گہوارہ-بن-علامہ-اشفاق-وحیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org