QR CodeQR Code

زائرین کے لئے روٹ بند کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دینگے

مکتب تشیع مٹنے نہیں بلکہ باطل کو مٹانے آیا ہے، علامہ عارف حسین واحدی

28 Jun 2014 07:55

اسلام ٹائمز: سانحہ تفتان کے موقع پر حکومتی رویہ کی مذمت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایس یو سی نے کہا کہ نالائق وزیر داخلہ نے سانحہ تفتان کے بعد کہا کہ ہم تحفظ فراہم نہیں کر سکتے، کوئٹہ تفتان روٹ زائرین کے لئے بند کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہری پور میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ حکومت لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے سے کیوں گریزاں ہے۔ تکفیری تشیع کو مٹانے کے لئے پالے گئے ہیں، لیکن یاد رکھیں تشیع فرقوں کی لائن میں لگا ایک فرقہ نہیں بلکہ تشیع ایک عظیم مکتب ہے، جو مٹنے نہیں بلکہ باطل کو مٹانے آیا ہے۔ نالائق وزیر داخلہ نے سانحہ تفتان کے بعد کہا کہ ہم تحفظ فراہم نہیں کر سکتے، کوئٹہ تفتان روٹ زائرین کے لئے بند کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ روٹ زائرین کے لئے بند کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 395694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395694/مکتب-تشیع-مٹنے-نہیں-بلکہ-باطل-کو-مٹانے-ا-یا-ہے-علامہ-عارف-حسین-واحدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org