QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں صبح 11بجے سے شام 4بجے تک کرفیو میں نرمی کا اعلان

28 Jun 2014 11:04

اسلام ٹائمز: کرفیو میں نرمی کا اعلان شمالی وزیرستان میں رہ جانےوالے افراد کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ شدید گرمی اور کھلے میدانوں میں بسنے والے متاثرین مختلف موسمی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان بھر میں صبح 11بجے سےشام 4 بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی۔ شدید گرمی اور کھلے میدانوں میں بسنے والے متاثرین مختلف موسمی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تمام تحصیلوں میں صبح گیارہ بجے سے شام چار بجے سے کرفیو میں نرمی رہےگی۔ کرفیو میں نرمی کا اعلان شمالی وزیرستان میں رہ جانےوالے افراد کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے آنے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شدید گرمی میں کیمپوں اور کھلے میدانوں میں رہنے کے باعث مختلف امراض میں مبتلا ہو رہی ہے۔ زیادہ تر بچوں اور خواتین میں پانی کی کمی، ہیضہ، ملیریا اور سن اسٹروک کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ادھر متاثرین کی آسانی کے لئے راشن کی تقسیم کے تین مختلف پوائنٹ بنا دئیے گئے ہیں۔ تینوں کیمپوں سے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں آئی ڈی پیز کو راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 395724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/395724/شمالی-وزیرستان-میں-صبح-11بجے-سے-شام-4بجے-تک-کرفیو-نرمی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org