0
Saturday 28 Jun 2014 12:30

نان سٹیٹ ایکٹر ملکی قانون کو پامال کر رہے ہیں، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی

نان سٹیٹ ایکٹر ملکی قانون کو پامال کر رہے ہیں، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس سید تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں برداشت کے کلچر کا فقدان ہے اور جمہوریت اور قانون کو سب سے بڑا خطرہ عدم برداشت سے ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا تھا کہ انصاف کے نظام پر عوام کا اعتماد قائم رکھنا ہو گا، یقین ہے کہ عدلیہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے مستقبل میں بھی اپنے حلف کی پاسدادی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی صرف آئین میں تحریر الفاظ سے نہیں آ سکتی، ہمارے ملک میں برداشت کے کلچر کا فقدان ہے، آج جمہوریت اور قانون کو سب سے بڑا خطرہ عدم برداشت سے ہے، اس کے علاوہ نان اسٹیٹ ایکٹر بھی ملک میں قانون کی بالا دستی کو پامال کر رہے ہیں۔

جیف جسٹس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نان سٹیٹ ایکٹرز کو لگام دیں اور ان کی سرکوبی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، اس حوالے ان اداروں کو کوئی دبائو خاطر میں نہیں لانا چاہیے کیوں کہ ملکی بقا پر کوئی چیز مقدم نہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اپنا کردار ادا کر رہی ہے اس حوالے سے حکومت کو بھی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ باتیں کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے اس  کے لئے عملی اقدام کرنا پڑتے ہیں۔ ملک میں اگر قانون مقدم ہو گیا تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 395746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش