0
Saturday 28 Jun 2014 12:42

پنجاب حکومت نے سانحہ جلیانوالہ کو بھی شرمندہ کر دیا ہے، سردار آصف احمد علی

پنجاب حکومت نے سانحہ جلیانوالہ کو بھی شرمندہ کر دیا ہے، سردار آصف احمد علی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار آصف احمد علی نے پاکستان عوامی تحریک جوائن کر لی۔ لاہور میں علامہ طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت دو چار خاندانوں کی لونڈی اور ریاست یرغمال بن چکی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے قافلہ انقلاب میں شامل ہو گیا ہوں۔ سانحہ ماڈل ٹائون میں جلیانوالا باغ کے قتل عام کو شرمندہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس شہریوں کی محافظ نہیں بلکہ شریف برادران کی ملیشیا بن گئی ہے، شہباز شریف پاکستان کیلئے خطرے کی علامت بن گئے۔ ساٹھ ہزار شہریوں اور فوجی جوانوں کو شہید کرنیوالے دہشت گردوں سے 8 ماہ مذاکرات کر کے ظلم کیا۔

انہوں نے سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب کے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستان کیلئے خطرہ بن چکے ہیں کیونکہ انکا ہاتھ خون سے رنگ چکا ہے۔ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں جس طرح دہشت اور درندگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس کی مثال انگریز دور میں ہونے والے جلیانوالا باغ میں بھی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اب فیصلہ کرے کہ شریف برادران کی میلشیا بن کر رہنا ہے یا عوام کی محافظ ۔ انہوں نے کہا کہ اس کمبخت حکومت نے دہشت گردوں سے مذاکرات میں 8 ماہ گزار کر ان کو پھلنے پھیلنے کا موقع دیا۔
خبر کا کوڈ : 395750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش